نوجوان بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں اپناکردار ادا کریں: مشعال ملک

سری نگر: حریت رہنما یا سین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کشمیریوں اور بھارت میں تمام اقلیتوں پرنریندر مودی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل ویب سائٹس بھارتی حکومت کے مظالم کو منظر عام پر لانے میں سب سے موثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جدید دور میں سچائی اور حقیقت کو دنیا تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی خاص طور پر نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کا فسطائی چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.