کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے سوراب میں ٹریفک حادثہ 6افراد جاں بحق خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز سوراب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں میر انور رودینی سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی ہے لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی خاتون کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ میر انور رودینی جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھتے ہیں۔