ملتان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ملتان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہمیں جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، ہم جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جرگے میں عدم اعتماد کے جزیات طے کئے جائیں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔