امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت آج منگل کو منایا جائے گا

جہانیاں: امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت منگل15فروری بمطابق 13رجب المرجب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا جشن ولادت کے سلسلے میںٹھٹھہ صادق آباد، جہانیاں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں منعقدہ محافل اوردیگر تقریبات کے دوران علماء و خطیب حضرات شیر خدا امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے فضائل بیان کرتے ہوئے دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جشن ولادت کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہو نگی جبکہ شیرینی بھی تقسیم کی جائے گی۔علاوہ ازیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیر ت حضرت علیؓ اور فضائل اجاگر کیے جائیں گے ملک بھر کے اخبارات یوم علی ؓ کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.