اجلاس میں ملکی اقتصادی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل )کو ہوگا ،اجلاس میں ملکی اقتصادی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،وفاقی کابینہ 25 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ،قومی سپورٹس پالیسی 2022 کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی،جی 20 ممالک سے قرض معطل کرنے کے فیصلے میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ کیا جائے گا ،لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبرن کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے،سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا عاملہ بھی زیر غور آئیگا،کیپیٹل مارکیٹ میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری کی سمری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ، مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبران کی نامزدگی کی جائے گی ،نیوٹک کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین کی دوبارہ تعیناتی کی جائے گی،پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائیگا،پاکستان کلاوڈ فرسٹ پالیسی بھی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش ہوگی ،پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2022 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز و ری ایڈمیشن معاہدے کی بھی منظوری دی جائے گی ،فیڈرل سروس ٹریبیونل کیمپ آفس کراچی کیلئے کراچی صدر میں زمین کی الاٹمنٹ بھی کی جائے گی،ریمڈیزویئر 100 ملی گرام انجیکشن کی قیمت میں کمی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،تارکین وطن کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی ،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی جائے گی،قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی ،ادارہ جاتی اصلاحات کی کابینہ کمیٹی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔#/s#