رملہ: مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ کے دوران 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری کا گھرتباہ کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور10 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسزکی فائرنگ کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں باہرآگئے اوراسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیا، فلسطینی مظاہرین پرپولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھیاں برسائیں جبکہ متعدد فلسطینیوں کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔#/s#