کیف: یوکرین نے روس سے سرحدی کشیدگی سے متعلق 48 گھنٹوں میں مذاکرات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے سرحد پر روسی فوجیوں کی تعدادمیں اضافے سے متعلق روس سے باضابطہ وضاحت کرنے کی درخواست کی تھی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں روس سے سرحدی کشیدگی سے متعلق 48 گھنٹوں میں مذاکرات کرنے کی درخواست کی ہے۔ روس کشیدگی میں کمی اورفوجی امورسے متعلق شفافیت کے معاہدوں کوپورا کرے۔یوکرین کی سرحد پرفوجیوں کی تعداد ایک لاکھ کرنے کے باوجود روس نے یوکرین کیخلاف کسی جارحیت کے امکان کومسترد کیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ روس کسی بھی وقت بمباری سے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔#/s#