پشین: ایس پی حلیم اچکزئی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے رات کو خود گشت کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں شہر میں نفری اور گشت بڑھادی گئی ہے سماج میں امن وامان قائم رکھنے میں پولیس اہلکاروں کا اہم رول ہوتا ہے اس لئے پولیس اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ غیر جانب دارہوکر اپنے فرائض کو انجام دینے کی کوشش کریں انہوں نے کہا کہ انہو ں نے کہا کہ دیگر کاموں کی بہ نسبت پولیس کام بہت مشکل ہوتا ہے پولیس افسر اور اہلکار بڑی محنت سے اپنا کام انجام دیتے ہیںپولیس اہلکار چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں تھکان کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن کے لیے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے شہری بھی تعاون کریں۔انہوں کہا کہ شہر کی سڑکوں پر پولیس کی موجودگی کو یقینی بنایا دیا گیا ہے پولیس اور عوام کے درمیان لائژن افادیت پذیر ہونا چاہیے، عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔