سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن

شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،دہشتگرد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپین وام میں آپریشن کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ہلاک دہشتگرد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا،مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا،علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا۔قبل ازیں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک کردیے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، آلات ، سب مشین گنز برآمد کی گئیں۔ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دہشتگرد اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں میں محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر،اختر حسین ، شیر اور وسیم شامل ہیں۔اسی طرح گزشتہ ہفتے سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)کی تحصیل کلاچی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔مارے جانے والوں کی شناخت فضل رحمان عرف خیری کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جاری کردہ معلومات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں اہم دہشتگرد کمانڈرماسٹر آصف عرف مکیش بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے دہشتگرد تربت اور پسنی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ ہتھیاردہشتگرد حملوں میں فورسز پر استعمال ہونے تھے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.