باک:آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی سوکار نے کہا کہ وہ یوکرین میں آگ بھجانے والے عملے اور ایمبولینس سروس کو جنگ کے دوران مفت پیٹرول فراہم کرے گا۔بی بی سی کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔یوکرینی صدر سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ادویات اور طبء سازوسامان بھی دے گا۔