سبی میلہ شروع ہونے سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں گے ڈاکٹر فریداللہ

سبی :سبی میلہ شروع ہونے سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں گے ڈاکٹر فریداللہ،میلے میں جانوروں کی دیکھ بھال لائیو اسٹاک کے ماہر ڈاکٹرز کریں گے محمد انور خجک

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر فریداللہ پانیزئی،سپریڈنٹ لائیو اسٹاک ریسرچ ویٹرنری محمد انور خجک نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2022شایان شان منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں سبی میلہ میں ہزاروں کی تعدادمیں مالداروں نے اپنی قمیتی جانور لائے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے محکمہ لائیو اسٹاک کو دی جانے والی زمہ داری ہرلحاظ سے پوری کریں گے سبی میلہ سے قبل ہزاروں کی تعداد میں جانوروں کا اندراج کیاگیاہے جنکی حفاظت کے لیے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو دوران سبی میلہ ان جانوروں کی حفاظت پر معمور ہونگے محمد انور خجک کا کہنا تھا کہ مالدارں کا اکثر انحثار لائیو اسٹاک پر ہوتا ہے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ان مالداروں کے قیمتی جانوروں کی حفاظت کے لیے روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کیے جاتے ہیں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے رجسٹرڈ جانوروں کو چارہ بھی فراہم کیاجاتا ہے اور انکی ویکسینیشن بھی کی جاتی ہے سبی کے مالداروں کا گزر بسر انکے جانوروں پر ہوتا ہے جو سارا سال اپنے جانوروں کو اپنے بچوں کی طرح پالتے ہیں سارا سال انکی خوب خدمت کرتے ہیں سبی میلہ میں ہزاروں قیمتی جانوروں کی خریدوفروخت ہوتی ہے اور سبی مٹھڑی بھاگ ناڑی نسل کے جانور خریدنے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان سے شوقین آتے ہیں اور مالداروں کے ان قیمتی جانوروں کی حفاظت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں اور ہمارے لیے باعث فخر بھی ہے کہ ہم اپنے علاقے کے مالداروں کے قیمتی جانوروں کی حفاظت کررہے ہیں محمد انور خجک کا مذید بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال سبی میلہ میں دوگنا جانور لائے جائیں گے تاکہ مالداروں کے جانورو اچھی قیمت میں فروخت ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.