لاہور: رمضان المبارک اور موسم گرما میں لاہوریوں کے لئے بجلی کی لمبی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خدشات پیدا ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو کے 130 سے زائد الیون کے وی فیڈرز اوورلوڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں الیون کے وی فیڈرز کا لوڈ 400 سے لیکر 550 امپیئرز تک جا پہنچا ہے جس کے باعث مذکورہ لوڈ کے حامل الیون کے وی فیڈرز پر ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن جائیگی۔ تکنیکی ذرائع کے مطابق لیسکو نے موسم سرما میں صرف درختوں کی کٹائی کر کے سسٹم اپ گریڈیشن کا کام کیا۔جس کے باعث اب اوولوڈڈ فیڈرز پر صارفین کو معیار کے مطابق وولٹیج کی فراہمی بھی ناممکن ہو جائیگی۔ میٹریل نہ ہونے کی وجہ سے صرف درختوں کی کٹائی کر کے سسٹم کو بچانے کی کوشش کی گئی ۔لیسکو کے الیون کے وی فیڈرز کی اپ گریڈیشن کا کام نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات ہوگی ۔#/s#