کراچی : محکمہ اسکول ایجوکیشن میں16گھوسٹ ملازمین کو انکشاف

گھوسٹ ملازمین میں 5سینئر کلرکس ،7جونیئر کلرکس ،1سینئر کمپیوٹیر آپریسٹر ،1اکائونٹنٹ اور2ڈرائیور شامل
گھوسٹ ملازمین کئی عرصے سے کروڑوں روپے سالانہ تنخواہیں وصول کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،
انکشاف نے

کراچی:محکمہ اسکول ایجوکیشن میں16گھوسٹ ملازمین کو انکشاف ہوا ہے ،گھوسٹ ملازمین میں 5سینئر کلرکس ،7جونیئر کلرکس ،1سینئر کمپیوٹیر آپریسٹر ،1اکائونٹنٹ اور2ڈرائیور شامل ہیں ،مذکور ہ گھوسٹ ملازمین کئی عرصے سے کروڑوں روپے سالانہ تنخواہیں وصول کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،اس انکشاف نے محکمہ تعلیم میں کھلبلی مچا دی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کے بارے میں خط لکھ کر اعلی حکا م کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ محکمہ اسکول کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریکٹ سکینڈری و ہائر سکینڈری کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حیدرآباد ریجن نے گھوسٹ ملازمین کی فہرست مرتب کر کے ڈائریکٹر سکینڈری و ہائر سکینڈری حیدرآباد کو ارسال کر دی ہے۔گھوسٹ ملازمین میں سینئر کلرکس غلام مصطفی،محمد حسان بھنڈ ،واجد علی ،صفدر حیات اور محمد رفیق شامل ہیں اسی طرح گھوسٹ جونیئر کلرکس میں اسد احمد خان ،فرقان حیدر شاہ ،عمران علی ،خالد حسین ،سجاد احمد ،صنم ،عمران عزیز شامل ہیں جبکہ سینئر کمپیوٹر آپریٹر ذوالفقار علی ، اکائونٹس کلرک حمیدہ ،ڈرائیور غلام نبی اور ڈرائیور محمد بچل کو بھی گھوسٹ ملازم قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سکینڈری حیدرآباد نے ڈائریکٹر سکینڈری کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گھوسٹ ملازمین باقائدہ سے تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں جس سے قومی خزانے کو سالانہ بنیادو ں پر کروڑوں روپے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر سے کارروائی کی سفارش کی گئی ہے دوسری جانب بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین کے انکشاف پر بد عنوان مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ مبینہ رشوت کے عوض ان ملازمین کو گھر بیٹھا کرتنخواہیں دلانے میں مافیا ملوث بتائی جاتی ہے#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.