لاہور میں 30 سالہ خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا

بچوں میں2 بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں،والدین خوشی سے نہال ہو گئے
لاہور:لاہور میں 30 سالہ خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں فیروز پور روڈ کی رہائشی 30سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ پروفیسر آف گائنی یونٹ ٹو ڈاکٹر فائقہ سلیم بیگ کی سربراہی میں ڈاکٹر لیلی شفیق، ڈاکٹر رابعہ نفیس اور ڈاکٹر مریم ذوالفقار نے گائنی کے آپریشن میں حصہ لیا، بچوں میں2بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔خاتون رانی کی شادی 7سال قبل ہوئی تھی اس کے ہاں پہلے ایک5سال کا بیٹا ہے۔اس سے قبل سرگودھا میں شادی کے چار سال بعد خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا تو اہلخانہ نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے ہسپتال میں جشن کا سماع پیدا کر دیا اور باپ نے اس خوشی کو اللہ کا انعام قرار دے کر نقل شکرانہ ادا کئے۔سرگودھا کے علاقہ بھلوال کی چار سال سے شادی شدہ خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے شعبہ زچہ بچہ میاں مولا بخش میں ڈلیوری کے لئے لایا گیا جہاں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا تو اہلخانہ نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے سرکاری ہسپتال میں جشن کا سماع پیدا کر دیا۔اس موقع پر چار بچوں کے باپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شادی کے چار سال بعد بیک وقت چار بچوں کی پیدائش کو اللہ تعالی کا انعام قرار دیا اور نقل شکرانہ ادا کئے۔جبکہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال میں اللہ نے خاتون کو ایک ساتھ 7 بچوں سے نواز دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا تھا تاہم ایبٹ آباد میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.