شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر سنگین الزامات عائد کر دیے

اپوزیشن ارکان اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، بولی لگارہی ہے اور ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے
مگر ہمارے ممبران بے یقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد:اپوزیشن ارکان اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، بولی لگارہی ہے اور ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے، مگر ہمارے ممبران بییقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، بولی لگارہی ہے اور ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے، مگر ہمارے ممبران بے یقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے۔سندھ حقوق مارچ کے تحت کراچی روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 12 سے 14 لوگ موجود ہیں تو عدم اعتماد میں تاخیر کیوں؟۔وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ تاخیر اس بات کی نشانی ہے کہ بندے انکے پاس نہیں، اپوزیشن ممبران اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، معزز اراکین کی بولی لگائی جارہی ہیں اور وہ ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے، مگر ہمارے ممبران عزت دار اور باوقار لوگ ہیں، یقین ہے کہ ہمارے ممبران بییقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے۔شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرینگے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کے اندازے غلط ہیں ، انہیں وقت لگے گا، ابھی بلاول کی ناسمجھی بھی ہے اور کم عمری بھی، ہم اپنے اصولوں پر قائم ہیں، عدم اعتماد آتی ہے توقانونی و آئینی طریقے سے مقابلہ کرینگے۔وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے متعلق کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی سروے میں بہت پیچھے ہے، سروے میں پی پی کو 5 فیصد لوگوں نیووٹ دینیکا عندیہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.