صورتحال کو افہام و تفہیم، بہتر سمجھ بوجھ اور آپس میں بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لئے بھی ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوگا:بیان
کراچی: سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عدم اعتماد کی تحریک کو لیکر جو تلخی اور کشیدگی بڑھ رہی ہے، ملک جس سیاسی بحران کا شکار ہو رہا ہے اگر اس صورتحال کو افہام و تفہیم، بہتر سمجھ بوجھ اور آپس میں بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لئے بھی ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوگا۔ اس طرح کی صورتحال سے نہ صرف سیاسی، جمہوری، عمل کو نقصان پہنچ نے کا خطرہ نہیں ہے بلکہ اس سے ملک کے استحکام کو بھی مجموعی طور پر نقصان پہنچ نے کا خطرہ ہے۔ملک بھی مجموعی طور پر