پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فوری آغاز
ایف آئی اے ،پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کورپورٹس فوری بھجوا نے کی حدایت
رائیونڈ: قومی اسمبلی اور پنجاب حکومت نے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیئے ہاتھ پاؤ ںمارنے شروع، پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فوری آغازوفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ،پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس فوری بھجوا نے کی حدایت،پنجاب میں ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سے متعلق کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی کاریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے، ہدایات ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران نے فوری کام شروع کردیا ہے،وفاقی حکومت نے ریکارڈ سے متعلق تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)، پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس حکومت کوبھجوائیں گی،ذرائع کے مطابق مقدمات میں گرفتاریوں کے قانونی جواز سے متعلق لیگل برانچ رائے دے گی جبکہ گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران اسپیکر کو فوری خط لکھیں گے۔