تحریک عدم اعتماد ، حکومت کا اتحادیوں سے ایک بار پھر رابطوں کا فیصلہ

حکومتی شخصیات مسلم لیگ ق ، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کریں گی‘ چوہدری پرویز الہٰی کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی کوششیں بھی جا رہی ہیں۔ ذرائع
اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر حکومت نے اپنی اتحادی پارٹیوں سے ایک بار پھر رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیاکے مطابق حکومتی شخصیات کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ق ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کیے جائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان کی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کا بھی امکان ہے ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کی وزیر اعظم سے ملاقات کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ادھر بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن سے معاملات طے ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے ، بی اے پی کے رہنما خالد مگسی نیے کہا ہے کہ بی اے پی معاملات کو مشاورت کے ساتھ لے کر آگے چل رہی ہے اور عدم اعتماد کے معاملے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہیٰ نے کہا کہ اس پراتفاق ہوگیاہیکہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی ، آئین اور قانون بڑا واضح ہے، اسپیکرقومی اسمبلی کواس پرعمل کرناچاہیے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے، اس پرساتھیوں سیحتمی مشاورت کررہے ہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق،ایم کیوایم اوربلوچستان عوامی پارٹی مل کرچل رہے ہیں ، اگر اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.