کوئٹہ : صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے سرہ غوڑ گئی پی ڈی سی میںکوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے3 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علاقے پی ڈی سی میںواقعہ کو ئلہ کا ن میں زہریلی گیس بھرجانے کے با عث 3 کا نکن عبداللہ ،نصیب اللہ اورمرزا خان جا ن کی با زی ہا ر گئے ہیں جن کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔