مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جمعرات سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی
سری نگر: بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی سیکورٹٰ فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کے روز ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو فا ئرنگ کر کے شہید کردیا جس سے جمعرات سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے چارسو میں نام نہاد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران اندھا دھند فا ئرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔علاقے میں یہ کارروائی بھارتی فوج، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طورپر شروع کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.