اسلام آ باد:ویر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے کیونکہ پارلیمنٹ سیاسی قبلہ ہے اس پر حملہ ہمارا منشور نہیں ہے۔اسلام آباد میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے، اپوزیشن کا یہ اتحاد وقتی بلبلہ ہے انہوں نے بہت جلد منتشر ہو جانا ہے لیکن ایک چیز واضح سمجھ لیں یہ ہم دھرنا دینے نہیں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے کیس میں آج بلایا گیا تھا جو پچھلے دور حکومت میں بنایا گیا تھا اور آج اسی کافیصلہ سننے کیلئے آئے ہیں۔