متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے

دبئی:متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق جنوبی ایران میں زلزلہ آنے کے باعث یو اے ای میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ایرانی ساحلی شہر بندر لنگہ کے قریب تھا۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے زلزلے کی ویڈیوز بھی شئیر کیں، جن میں ایک دوسرے کی خریت دریاف کی گئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.