الیکشن کمیشن کانوٹس،وزیراعظم اوروزراعدالت پہنچ گئے

اسلام آ باد:وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹسز کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ وفاقی وزیراسد عمر نے موقف اختیار کیا کہ پبلک آفس ہولڈر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت قانون سازی سے دی گئی،الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ وہ اس کی تشریح خود سے کرے۔اسد عمرنے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وہ خود انفرادی حیثیت میں درخواست گزار بن رہے ہیں۔واضح رہے کہ سوات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ، وفاقی و صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کردئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.