کوئٹہ(روزنامہ ہمت) کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 2 دن کے بند کرکے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمکہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو روز کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے 17 اور 18 مارچ کو دو دن کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن نے بھی میٹرک کے2 پیپرز بھی ملتوی کردیئے ہیں، سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر محکموں میں بھی حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں اور وہاں آنے جانے والے افراد کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی بھی ملتوی کر دی۔۔ کوئٹہ ، سبی ، مچھ اور چمن کے ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، مسافر ٹرینوں کی روانگی و آمد کے اوقات کے دوران سٹیشن آنیوالے افراد کی جامع تلاشی لی جائیگی اور مسافرٹرینوں پر کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔