اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ناراض نور عالم سمیت 25 ایم این ایز سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود کے حوالے سے کہا ہے کہ عوام میرے ساتھ کھری ہے اور اس سازش کا مقابلہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت میں اس خرید و فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
خیال ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب متحدہ اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاچکی اور ساتھ ہی اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کرچکی ہے۔