مریم نواز کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے منع کیا: مریم اورنگزیب
لاہور /سوات: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے باعث سوات کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مریم نواز کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے منع کیا ہے۔ترجمان ن لیگ نے خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے جلسہ اچانک منسوخ کرنے پر معذرت کی ہے۔اس حوالے سے صدر ن لیگ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ جلسہ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنیوالے کارکنوں کے جذ بے کوسلام پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بہت جلد مریم نواز سوات کے عوام سے مخاطب ہونگی۔