بھارت ،بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کی ریلی میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اعلانات

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش میں سابق ایم ایل اے راگھویندر پرتاپ سنگھ کے زیر اہتمام ایک ریلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے اعلانات کئے گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاکے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ریلی کی ویڈیو زمیں ہندو بلوائیوں کو مسلمانوں کے قتل عام کااعلان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں راگھویندر پرتاپ سنگھ کو ڈومریا گنج میں اپنے سینکڑوں حامیوں کی ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 19 مارچ کو نکالی گئی ریلی میں گزشتہ سال اگست میں جنتر منتر نئی دلی میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کی نسل کشی کے اعلانات کی طرح کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں شریک انتہا پسندوں نے ’جب ملے کاٹے جائیں گے، تب رام رام چلائیں گے‘ جیسے اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ نفرت انگیز تقریر پر راکھو یندر سنگھ کے خلاف بھوانی گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.