اسلام آ باد: مسلم لیگ(ن) کے صدر قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس مسلم امہ کے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام می شہباز شریف نے او آئی سی اجلاس کے متعلق اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر ہلچل مچی ہوئی ہیانہوں نے کہا کہ نئی حقیقتوں نے عالمی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، امید ہے کہ 48 واں اجلاس مسلم امہ کے لیے چیلنجز کا جواب دینے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرے گا۔