ہماری حکومت جانبداری کے روسی مطالبے پر “احتیاط سے” غور کر رہی ہے، ولادیمیر زیلنسکی

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ اس تباہ کن جنگ میں کم از کم 1,100 شہری ہلاک اور 10 ملین سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں ، انٹرویو
کیف :یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یوکرائنی غیر جانبداری کے روسی مطالبے پر “احتیاط سے” غور کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے انٹرویو میں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا یہ تنازعہ کا ایک اہم نکتہ ہے کیونکہ دونوں فریقوں کے مذاکرات کار ایک ماہ سے جاری وحشیانہ جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے مذاکرات کے نئے دور کی تیاری کر رہے ہیں۔ . انہوں نے کہا “مذاکرات کا یہ نکتہ میرے لیے قابل فہم ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، اس کا بغور مطالعہ کیا جا رہا ہے۔” انہوں نے کہا اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ اس تباہ کن جنگ میں کم از کم 1,100 شہری ہلاک اور 10 ملین سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں جو ماسکو کے رہنماؤں کی توقع سے کہیں زیادہ طویل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.