کوئٹہ (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق29مارچ کو لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں29مارچ کوسریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، جائنٹ روڈاور اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روزمری آباد گرڈکے سٹی فیڈراورکوئٹہ سٹی گرڈکے مالک فیڈرجبکہ سریاب گرڈکے اولڈجائنٹ روڈفیڈرز سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ، اس کے علاوہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ادیان، اغبرگ، چشمہ، نوحصار، تکاتو، خروٹ آباد، دوستین، ریگی فیڈرزنیز انڈسٹریل گرڈکے انڈسٹریل بولان، عاصم آباد فیڈروں سے دن 12بجے سے 3بجے سہ پہر تک بجلی بندرہے گی ۔ اسی طرح 30مارچ کوسریاب گرڈکے جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازار، ہزارہ ٹاون فیڈروں سے صبح9بجے سے 12بجے دن تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس فیڈرسے صبح10بجے سے 12بجے دن تک بجلی بندہوگی علاوہ ازیں اُسی روز مری آبادگرڈکے کاسی فیڈر ۔سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار اور کوئٹہ زرغون گرڈاسٹیشن کے صاحبزادہ کاریز فیڈروںسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ جائنٹ روڈفیڈرسے دن 12بجے سے 3بجے سہ پہر تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.