کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر کی ہدایت پرنادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر شوکت علی جوگیزئی کی ہدایت پرنادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہے اس سلسلے میں کیسکوخضدار سرکل کے تحت ایکسئن نوشکی اور قلات ڈویژن کی ٹیموںنے کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جن کے ذمہ لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہے۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بل بروقت اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے زمہ بقایاجات بھی جمع کرائیں اس کے علاوہ غیر قانونی اور خودساختہ کنڈے بھی فوری طورپر ہٹادیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.