سری نگر: بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مظلوم کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ،قابض بھارتی سیکورٹی ٖفورسز نے سر ی نگر کے علاقے نگر خانیار میںاندھا دھند فائرنگ کے دواور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔ کشمیر میڈیا کے مطابق سری نگر کے علاقے نگر خانیار علاقے میںقابض سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران فا ئرنگ کے کے دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔