نااہل اور آئین شکن حکومت کے خاتمہ میں ہی ملک و عوام کی بہتری ہے: پیپلز پا رٹی
اسلام آ باد: پیپلز پارٹی کی نا ئب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 10 اپریل 1973 کے دن دستور پاکستان متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھایہ دن تمام جمہوریت پسند پاکستانیوں بالخصوص پیپلز پارٹی کے لئے اہم ہے۔ شہید بھٹو نے مکمل شراکت داری سے اور اتفاق رائے سے آئین منظور کروایا تھا۔ آئین تمام اکائیوں اور پاکستانیوں کے بیچ ایک سماجی معاہدہ ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین کے خلاف ورزی کی،لیکن پارلیمان میں موجود تمام جمہوری سیاسی جماعتوں نے مل کر آئین شکنی کرنے والوں کو شکست دی۔ نادان اور نئے سیاستدانوں کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے، آئین کی پاسداری ہمارا اولین ظرف ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور آئین شکن حکومت کے خاتمہ میں ہی ملک و عوام کی بہتری ہے۔