عمران خان کا کراچی جانے کا پلان تبدیل

سابق وزیراعظم 17 اپریل کے بجائے 16 اپریل کو کراچی جائیں گے
کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کردہ تاریخ سے ایک دن پہلے کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان اتوار 17 اپریل کے بجائے ایک دن پہلے ہفتہ 16 اپریل کے روز کراچی جائیں گے جہاں رات 9 بجے کراچی کے عوام سے خطاب کریں گے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ مزار قائد پر ہوگا اور انشا اللہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.