سرکاری دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل،سرکاری ملازمین صبح 10بجے کی بجائے 8بجے کام شروع کریں گے، ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہو گی ،ترجمان وزیراعظم ہائوس
کمر کس لیں ہم عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کر نا،شہباز شریف کی عملے کو ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کردیں جبکہ سرکاری دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل کردیئے ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف عہدے کا چارج سنبھالتے ہی سرکاری اداروں میں ہفتے میں دوتعطیلات کو ختم کر کے صرف ایک تعطیل کرنے کا حکم دیا ہے ساتھ ہی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے ، ترجمان وزیراعظم ہائو س کے مطابق سرکاری ملازمین صبح 10بجے کی بجائے 8بجے کام شروع کریں گے اور ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہو گی ۔ ترجمان وزیراعظم ہائو س کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وقت مقررہ سے پہلے صبح 8 بجے وزیراعظم آفس پہنچ گئے جس پر افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں وزیراعظم نے عملے اور افسران سے ملاقات کی اور ان کا وزیر اعظم اسٹاف سے تعارف کرایا گیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے عملے کوکہا کہ کمر کس لیں ہم عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کر نا ، عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کر وں گا ۔#/s#