چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے، فواد چوہدری

نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اورسیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑدے، رہنما پی ٹی آئی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک کا بحران سنگین ہورہا ہے۔ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے۔135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اورحیثیت کھو چکی ہے۔ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت سوشل میڈیا اورسیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑدے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.