لاہور:سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا۔
انتقامی کارواؤں کا آغاز، قوم کو مبارک ہو کہ ۱۶ ارب کی منی لانڈرنگ والا وزیراعظم اور اپنے فرض کی ادائیگی والے سٹاپ لسٹ پہ
امپورٹڈ حکومت کے اس اقدام کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں
حیرت ہے عدم اعتماد کی رات ۱:۵۵ پہ نام ڈالا گیا جب نہ کوئی حکومت تھی نہ کابینہ https://t.co/iosJspC21d— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) April 12, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہاکہ عدم اعتماد کی رات 1 بج
کر 55 منٹ پر اسٹاپ لسٹ میں میرانام ڈالا گیا ہے، اس وقت نہ کوئی حکومت تھی، نہ ہی کابینہ تھی۔اسی لئے اس امپورٹڈ حکومت کے اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ۔