پائیدارامن کے لئے بھارت سے مسئلہ کشمیرسمیت تنازعات کا حل ضروی ہے،
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی جانب سے مبارکباد دینے پرشکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دینے کے لئیبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اورباہمی تعاون پرمبنی تعلقات چاہتا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرسمیت غیرمعمولی تنازعات کا پرامن حل انتہائی ضروری ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے پوری دنیا واقف ہے۔ آئیے امن کویقینی بنائیں اور اپنے عوام کی معاشی اورسماجی ترقی پرتوجہ دیں۔