فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس کے لیے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے
اسلا م آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم چیلنج کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا اس لیے اپیل فائل کی ہے ، سپریم کورٹ کی ہدایت پر منصفانہ اور شفاف طریقے سیعمل آگے بڑھنا چاہیے ، عدالت نے کہا تمام پارٹیز کی فنڈنگ کی تحقیقات کرائی جائیں ، الیکشن کمیشن سے تفصیلات لے کر دیکھیں ن لیگ اور پیپلزلارٹی نے کیا دستاویز جمع کرائی ہیں ، اس وقت ملک میں الیکشن کمیشن متعصب ہے ، اس لیے موجودہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کراتا ہوا نظر نہیں آتا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ انٹر کورٹ اپیل میں چیلنج کرنے جارہے ہیں ، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کررہے ہیں، درخواست میں سپریم کورٹ کے2017 کے فیصلے کا حوالہ دیا جارہا ہے، تمام جماعتیں گوشوارے جمع کراتی ہیں انہیں بھی سب بتانا ہوگا، سپریم کورٹ کے 2017 کے فیصلے کے مطابق امتیازی سلوک نہیں چاہتے ، الیکشن کمیشن میں صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ممنوعہ فنڈنگ کیس چل رہے ہیں لیکن صرف پی ٹی آئی کیس میں حکم روزانہ کی بنیاد کا ہے تو پھرامتیازی سلوک نہیں ہونے دیں گے، ہماری استدعا ہیکہ ان کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ آنا چاہیے، پاکستانی قوم

Leave A Reply

Your email address will not be published.