پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا

ریفرنس میں آرٹیکل 63 کے مطابق 26 ایم پی ایز کیخلاف نااہلی کی کارروائی کا کہا گیا ہے، اراکین کے نام بھی سامنے آگئے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی نے تحریک انصاف کے 26 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موصول ریفرنس اسپیکرنے الیکشن کمیشن بھجوایا ، ریفرنس میں آرٹیکل 63 کے مطابق 26 ایم پی ایز کے خلاف نااہلی کی کارروائی کا کہا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 26 ارکان میں عبد العلیم خان،راجہ صغیراحمد، غلام رسول، سعید اکبر، محمد اجمل، فیصل حیات ،مہراسلم ، خالد محمود، نذیر چوہان، نعمان لنگڑیال ، امین ذوالقرنین، محمد سلمان ،زوار حسین اور نذیر احمد کا نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فدا حسین ، زہرہ بتول ، عائشہ نواز، محمد طاہر ، ساجدہ یوسف، ہارون اسلم، عظمی کاردار، ملک اسد ، اعجاز مسیح ، سبطین رضا، جاوید اختر اور محسن کھوسہ بھی منحرف ارکان میں شامل ہیں۔دوسری طرف تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی روایت قائم کر دی، پنجاب کی تاریخ میں کبھی پولیس اسمبلی ہال میں داخل نہیں ہوئی ، پرویز الہی کے فوٹوگرافر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا, وہ شدید زخمی ہیں، اسمبلی گیلری کبھی آئینی نہیں ہوتی وہاں ووٹنگ کرائی گئی، وزیراعلی انتخابی عمل نہیں مانتے ، وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کریں گے، امید کرتے ہیں عدالت ویسے ہی سوموٹو لیگی جیسے لیا گیا تھا، عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ اب اتوار کو بھی عدالت کھول لیں۔خیال رہے کہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہبازشریف 197 ووٹوں کے ساتھ وزیراعلی پنجاب منتخب ہوگئے ہیں، جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار چودھری پرویز الہی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا کیونکہ تحریک انصاف اور ق لیگ نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا ، اس سے قبل شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کرائی گئی ، اسپیکر نے ووٹنگ سے قبل ایوان کے تمام دروازے بند کرا دیے تھے تاہم تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان نے قائد ایوان کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا تھا اور تمام ارکان ایوان سے واک آٹ کرگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.