لاہور: فیروز پور روڈ پر واقع خواتین پارک میں داخلے سے روکنے پر نوجوانوں نے مل کر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
لاہور کےعلاقے فیروز پور روڈ پر واقع خواتین پارک میں داخلے سے روکنے پر تشدد سے گارڈ جاں بحق ہوگیا، جب کہ پولیس نے تشدد کرنے والے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع گرین ایونیو سوسائٹی کی پارک میں تعینات گارڈ پراسرار طور پر جاں بحق ہوا، سوسائٹی کے رہائشی تین بھائیوں اور ایک دوست نے 55 سالہ گارڈ حسنین اکرم کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، ہاتھا پائی کے دوران گارڈ زمین پر گرنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔