پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا امکان

کراچی: تین سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام مئی یا جون میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ، اس موقع پر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام سی اے اے ہیڈ کوارٹرز سمیت پی آئی اے کا دورہ کریں گے ۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پی آئی اے اور سی اے اے سمیت پاکستانی ایئرلائن کے فلاءٹ سیفٹی معیار کا جائزہ لیں گے ۔ ذراءع کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں سی اے اے کی کامیابی کے بعد یورپی ایوی ایشن ایجنسی آڈٹ کرنے جلد پاکستان آرہی ہے ۔ ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی نے بھی یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا امکان ظاہر کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.