کراچی دھماکے میں جاں بحق خاتون کو سپردخاک کردیا گیا

خاتون گھر میں دوپٹے کی تیاری اور کپڑوں کی سلائی کا کام کرتے تھی واقعے کے وقت وہ دوپٹوں کی سپلائی دینے مارکیٹ آئی تھی
کراچی :کراچی کے علاقے کھارادر بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کو آہوں سسکیوں کے ساتھ میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔میڈیاکے مطابق کھارادر کے علاقے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے عقب میں واقع بمبئی بازار میں گزشتہ شب موٹر سائیکل بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون سنیہ گارڈن شو مارکیٹ کی رہائشی تھی، خاتون گھر میں دوپٹے کی تیاری اور کپڑوں کی سلائی کا کام کرتے تھی واقعے کے وقت وہ دوپٹوں کی سپلائی دینے مارکیٹ آئی تھی۔جاں بحق ہونے والی 30 سالہ سنیہ 4 بچوں کی ماں تھی سب سے بڑی تقریباً 14 سال کی بیٹی ہے، مرحومہ کا شوہر علاقے میں میڈیکل اسٹور پر ملازمت کرتا ہے، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شو مارکیٹ میں گھر کے قریب مسجد میں ادا کی گئی جبکہ میوہ شاہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ کی میت گھر پہنچنے پر اہل محلہ سمیت بچوں کے ماں بچھڑنے کے رقت آمیز منظر دیکھنے میں آئے۔واضح رہے کہ بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا اور دھماکے کی جگہ پر ساری کپڑے کی دکانیں تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.