وزیراعظم ہائوس میں پارٹیاں،غیر ملکی دورے جاری ہیں ،عوام کو کیا ریلیف ملے گا ؟شہبازگل

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں پارٹیاں،غیر ملکی دورے جاری ہیں ، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کو پیٹرول کی قیمت 160روپے کرنی پڑی تھی، کوئی سہارا نہیں ڈھونڈتا پھرا، لیڈر شپ دکھائی اور سخت فیصلہ لیا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ پھر حکومتی اخراجات پر کٹ لگا کر عوام کو ریلیف دیا۔شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ایم ہائوس میں پارٹیاں، کئی کیمپ آفس اور لاکھوں ڈالر کے غیر ملکی دورے ہوں گے، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.