مسلمان ممالک باہمی اختلافات بھلاکر مظلوموں کے حق میں بھر پور آواز بلند اور ٹھوس کوششیں کریں، مہتمم جامعہ رحمانیہ
لاہور: مہتمم جامعہ رحمانیہ ، ڈپٹی سیکر ٹر ی جنر ل جمعیۃ علما ء اسلام مو لانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت امت مسلمہ پر فرض ہوچکی ہے،مسلمان ممالک باہمی اختلافات بھلاکر مظلوموں کے حق میں بھر پور آواز بلند اور ٹھوس کوششیں کریں،امت مسلمہ یہودونصاری کے مقابلے میں متحد ہوجائیں، فتح ان شاء اللہ مسلمانوںکی ہوگی۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے قاری محمد عثمان اور را شد محمود سو مروکی قیادت میں ملنے والے جے یو آئی کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ فلسطین میں ناجائز ریاست اسرائیل نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، جمعیۃ علما ء اسلام نے ہمیشہ فلسطین، کشمیر، برما، شام، لبنان، لیبیا اور پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بنی ہے۔ جمعیۃ علما ء اسلام کے کارکنان کشمیر ، فلسطین ، افغانستان اور پوری امت کے پشت بان ہیں۔ کشمیریوں ، فلسطینیوں اور افغانیوں کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم حکمرانوں اور