یوکرین پر روسی حملے کو چوتھا ماہ شروع ، ڈونباس پر حملے تیز

روس نے پورے خطے پر قبضہ کرنے کے مقصد سے مزید ہزاروں فوجی طلب کر لیے، تین ماہ میں روس نے پندرہ سو میزائل حملے اور تین ہزار سے زائد فضائی حملے کیے
کیف: روس نے یوکرین کے مشرقی ڈونباس خطے میں لوہانسک پر بمباری اور حملے تیز کر دیے ۔ لوہانسک کے گورنر نے دعوی کیا ہے کہ روس نے پورے خطے پر قبضہ کرنے کے مقصد سے مزید ہزاروں فوجی طلب کر لیے ہیں اور شہریوں کے لیے انخلا کا وقت اب گزر چکا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کو شروع ہوئے اب چوتھا ماہ شروع ہو گیا ہے۔ یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی نے بتایا کہ تین ماہ میں روس نے پندرہ سو میزائل حملے اور تین ہزار سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے چھ ملین سے زائد یوکرینی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.