یاسین ملک کی ہمت اوربہادری پرفخرہے، تمام کشمیری یاسین ملک کے مشن کو آگے بڑھائیں گے
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کوکالے قانون کے تحت سزاسنائی گئی، یاسین ملک کوکسی بھی موقع پردفاع کاموقع نہیں دیا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری مودی کی صورت میں یزید کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیریاسین ملک کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی ہمت اوربہادری پرفخرہے، تمام کشمیری یاسین ملک کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک نیعدالت سیجوسوالات کییانکاجواب نہیں ملا، مودی چھپ کر وار کرنے کے بجائے سامنے آکر مقابلہ کریں۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کا مقدمہ لڑنے والے وکیلوں کو بھی نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نیجج سیکہا وہ بھیک نہیں مانگیں گے، بھارت نے یاسین کیدیگررہنماؤوں کونشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔