نئی دہلی::بھارت میں نئی دہلی کی مغل مسجد میں نماز پڑھنے پر پابند ی عائد کر دی گئی ۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق مغل مسجد کے امام مولانا شیر محمد نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر سے جاری وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں 13 مئی سے نمازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ یہاں تقریبا 40 برس سے زائد طویل مدت سے نماز پڑھائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ کی طرف سے میں 10 ستمبر 1976 سے یہاں نماز پڑھا رہا ہوں یہاں نماز پنج گانہ کے علاوہ نماز جمعہ، عیدین اور تراویح بھی ہوتی تھی، تاہم اب نیا فتنہ پیدا ہوگیا ہے مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی محکمہ آثار قدیمہ والے پہلے توکہا کرتے تھی یہ سہ سب آپ کی حفاظت کے لئے کیا جا رہا ہے تاہم جب نماز کا وقت آیا تو ہمیں دفتر میں بلا لیا اور کہا کہ یہاں نماز پر پابندی عائد کردی گئی ہے آپ اب یہاں نماز نہیں پڑھا سکتے ہم نے ان لوگوں سے کہا کہ آج جمعہ ہے ہمیں جمعہ کی نماز تو پڑھنے دیں لیکن انہوں نے سختی سے منع کردیا۔