مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، دو نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید کر دئیے ، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی کارراوائیوں کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت 32 کشمیر ی شہید ہوے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جون کو بھی دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔گزشتہ ماہ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور دھماکوں کی وجہ سے کم از کم 26 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے 92 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا جبکہ نام نہاد 180 سرچ آپریشن کے دوران دو گھروں کو تباہ بھی کر دیا۔#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.