رام اللہ:مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے پریس بیان میں بتایا کہ نوجوان عودہ صدقہ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیاتھا جسے رام اللہ میں فلسطین میڈیکل کمپلیکس کے انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب رام اللہ کے مغرب میں المدیہ گاں کے میئر راغب صدقہ نے کہا ہیکہ اسرائیلی فوجیوں نے لڑکے پر اس وقت گولی چلا ئی جب وہ گاں کی زمین پر اسرائیل اور مغربی کنارے کی سرحدی دیوار کے قریب پہنچا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کو بلا وجہ گولی ماری گئی، علاقے میں کوئی جھڑپ یا کشیدگی نہیں ہے ۔